۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
طالبان

حوزہ / طالبان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل طالبان افغانستان میں حکومت تشکیل نہیں دینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طالبان سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور پر چلی نہیں جاتی طالبان افغانستان میں جدید حکومت کو تشکیل نہیں دیں گے۔

" فرانس پریس" کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی خبر رساں ایجنسی نے خبر شائع کی ہے کہ طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر افغانستان میں ایک بھی امریکی موجود ہوا تو وہ ہرگز حکومت تشکیل نہیں دیں گے۔

اس سے قبل طالبان ذرائع نے ریوٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ طالبان نے مغربی فوجیوں کو 31 اگست تک مہلت دے رکھی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ تک اس ملک سے نکل جائیں اور ان کے بقول یہ مہلت ہرگز نہیں بڑھائی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .